ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو:بس اور کار کے درمیان تصادم۔ 2خواتین موقع پر ہی ہلاک۔ 2افراد شدید زخمی

منگلورو:بس اور کار کے درمیان تصادم۔ 2خواتین موقع پر ہی ہلاک۔ 2افراد شدید زخمی

Fri, 26 Apr 2019 20:51:28    S.O. News Service

منگلورو26/اپریل (ایس او نیوز) پانے منگلورو کے قریب کے ایس آر ٹی سی بس اور کار کے درمیان ہونے والے خطرناک تصادم میں کار میں سواردو خواتین نے موقع پرہی دم توڑدیا جبکہ دو افراد کو شدید زخمی حالت میں منگلورو کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

    حادثے میں ہلاک ہونے والی خواتین کانام سروجنی اور انوشا بتایا گیا ہے جبکہ روکمنی نامی خاتون اور کار کاڈرائیور زخمی ہوگئے ہیں۔ موصولہ رپورٹ کے کے ایس آر ٹی سی بس پتّور سے آرہی تھی جبکہ سیلیریو کار منگلورو سے شامبور کی طرف جارہی تھی۔تصادم اتنا شدید تھا کہ کار کا اگلا حصہ پوری طرح تباہ ہوگیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ کار میں سوار خواتین شامبور میں اپنے رشتے دار کے گھر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے جارہی تھیں۔ بنٹوال پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔
 


Share: